۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عارف واحدی؛ چنیوٹ

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں اس عظیم ادارے کے بانی علامہ قاضی غلام مرتضی مرحوم کی دوسری برسی میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب مرحوم ایک زاہد و پارسا،مخلص اور مجاہد انسان تھے۔ ایک عالم دین کو اپنے کام کے ساتھ جیسے مخلص و فعال ہونا چاہیے وہ اسی طرح تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کلیہ اہلبیت چنیوٹ میں اس عظیم ادارے کے بانی علامہ قاضی غلام مرتضی مرحوم کی دوسری برسی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: قاضی صاحب مرحوم ایک زاہد و پارسا،مخلص اور مجاہد انسان تھے۔ ایک عالم دین کو اپنے کام کے ساتھ جیسے مخلص و فعال ہونا چاہیے وہ اسی طرح تھے۔ وہ ایک خوش اخلاق،منکسر مزاج،غرور و تکبر اور پروٹوکول سے دور تھے۔ ایسی شخصیت ہی ایسے عظیم کام کر سکتی ہے۔ آج ان کے ادارے اور ان کے لائق شاگرد اس کی گواہی ہیں۔ پھر قومی مسائل،حقوق تشیع، اتحاد بین المسلمین اور سیاست میں بھی اپنے قومی پلیٹ فارم اور قیادت سے وابستگی کے حوالے سے وہ اپنی مثال آپ تھے۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی راہنما نے کہا: ایک عالم دین کی کامیابی اور موفقیت کا راز ہی یہ ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں مخلص اور محنتی ہو اور عوام کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا ہو تاکہ عوام اس پر بھروسہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: اللہ کا شکر ہے کہ علماء کرام نے پاکستان میں اپنے حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے۔ پورے ملک کے علماء کرام نے ہر مشکل اور قومی بحران کے وقت اپنی قیادت پر جو اعتماد کیا اس کی وجہ سے ہم سرخرو ہیں ، ہماری قیادت نے بھی جرات و بہادری اور تدبیر و بصیرت کے ساتھ مشکل ترین حالات میں صبر و حوصلے اور مثبت سوچ کے ساتھ قوم کی راہنمائی بھی کی اور ہر سطح پر ان کے حقوق کا تحفظ بھی کیا ہے۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے عزاداری،قانون سازی،اتحاد امت اور دیگر مشکلات میں اپنا بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے فرقہ واریت اور امت میں افتراق و انتشار کی سازش کو درک کرتے ہوئے اچھی حکمت عملی اور تدبر کے ساتھ اس کو ناکام بنایا اور بار بار پاکستان کی عوام کو یہ باور کرایا کہ شدت پسند، انتہا پسند عناصر اور فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری گروہ نہ اسلام اور امت کے مخلص ہیں اور نہ پاکستان میں امن اور استحکام انہیں پسند ہے۔

اس وقت بھی ملک میں نصاب یا دیگر مسائل پر بے چینی پائی جاتی ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی اس بابصیرت اور بیدار قیادت کی موجودگی میں ہم ہر مشکل سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھیں گے؛ ان شاءاللہ۔آپ لوگ ہر وقت آمادہ اور تیار رہیں اپنے محبوب قائد کے اعلان کا انتظار کریں۔

ایک عالم دین کی کامیابی اور موفقیت کا راز یہ ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں مخلص اور محنتی ہو، علامہ عارف واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .